ہندوستانی سنگر کا پاکستان میں پروگرام اور داود ابراہیم کے خاندان کی شرکت

مبئی: (ایجسیز) بالی ووڈ کے ٹاپ سنگر میکا سنگھ نے پاکستان کے کراچی میں ایک سنگنگ پرفارمینس دی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے بتایا کہ سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے ایک رشتہ دار کی مہندی تقریب تھی۔ یہ جاننے کے بعد ہندستانی سوشل میڈیا یوزرس میکا سنگھ پر آگ بگولہ ہوگئے۔ میکا سنگھ کو سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول کیا گیا۔تازہ اپڈیٹ یہ ہے کہ میکا کا پرفارمینس دیکھنے ہندستان کاموسٹ وانٹیڈ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا کنبہ بھی موجود تھا۔ وہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ٹاپ افسر بھی اس میں شریک ہوئے تھے۔ کراچی کے ایک اخبار سے جڑے صحافی کی رپورٹ کے مطابق مشرف کے ایک رشتے دار وزیر اعظم عمران خان سے نزدیکی ہونے کے مدنظر میکا اور ان کے 14 ممبرس کی ٹیم کو ویزا دلوانے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ 8 اگست کو کراچی میں پروگرام رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان حکومت نے کسی بھی ہندستانی فنکار یا فلمی ہستی کے مظاہرے پر روک لگا دی ہے۔صحافی نے بتایا کہ خاص نوکر شاہوں، فوج اور پولیس کے افسران اور میاں داد کے علاوہ اسٹار کرکٹرس کے کنبوں کو بھی اس پروگرام میں بلایا گیا تھ

اپنی رائے یہاں لکھیں