ناندیڑ:13اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کی عیدگاہ جدید قدوائی نگر میں کل 12اگست کو صبح نوبجکر10منٹ پر عیدالاضحی کی نمازپڑھی گئی ۔ابتداءمیں حضرت مفتی خلیل الرحمن نے پُرمعز بیان فرمایا۔موصوف نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اپنے اعمال کو بہتر بنائیں تاکہ اللہ رب العزت ہم سے راضی ہوسکے ۔ مسلمانوں کو بے جا اصراف سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے نوجوانوںسے خصوصی طور پر کہاکہ وہ موبائل فون کابے جااستعمال نہ کریں بلکہ تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ اسکے علاوہ موصوف نے ایک سے زائد مرتبہ عمرہ پر جانے والوں پرتنقید کی اورکہا کہ ایک مرتبہ عمرہ کافی ہے لیکن لوگ تین ۔چار مرتبہ عمرہ کوجارہے ہیں اگر عمرہ کے اخراجات کا حساب لگایاجائے تولاکھوں روپیوں میں ہوتی ہے اگر یہی رقم کو مسلمانوں کی تعلیم ‘تربیت اور غریب بچیوں کی شادی پر مشترکہ طور پر خرچ کی جائے تو اللہ تعالیٰ اسکاعظیم ثواب و اجر دے گا۔مفتی صاحب کے اس بیان کے بعد مولاناسعاد عبداللہ نے نمازپڑھائی اوردُعافرمائی ۔ جس میں مسلمانوں کی فلاح وبہبود‘عالم اسلام میںامن وامان کے علاوہ بالخصوص کشمیری عوام اور مہاراشٹر کے سانگلی ‘ کولہاپور اورملک کے دیگر حصوںمیں آئے بھیانک سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے بھی دعاءمانگی گئی ۔ عیدگاہ پر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز ادا کی ۔


