‘ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظارنہیں کرسکتے:وی ایچ پی

لکھنو:2جنوری (ایجنسی)رام مندرکی تعمیرکولے کروشوہندو پریشد (وی ایچ پی) کا کہنا ہے کہ وہ طویل وقت تک سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظارنہیں کرسکتے ہیں۔ وی ایچ پی کے کارگزارصدرآلوک کمارنے اس موضوع کولے کرآج دہلی میں پریس کانفرنس کی۔ آلوک کمارنےکہا "کورٹ میں سماعت ابھی کوسوں دورہے۔ کورٹ کے فیصلے کا انتظارنہیں کیا جاسکتا۔ بہترراستہ یہ ہوگا کہ پارلیمنٹ سے قانون بناکرمندرتعمیرکی جائے”۔وی ایچ پی نے وزیراعظم مودی سے ملنے کا وقت بھی مانگا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ رام مندر پر31 جنوری اوریکم فروری کو پریاگ راج میں کمبھ کے موقع پر’دھرم سنسد’ ہوگی۔ سادھو سنت فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ ہندواورانتظارنہیں کرسکتا۔ اس سے قبل وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کوواضح کردیا کہ رام مندرتعمیرکےلئے آرڈیننس لانے پر کوئی بھی فیصلہ عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی لیا جائے گا۔رام مندرپروشوہندوپریشد نےکہا ‘ہم سپریم کورٹ کے فیصلےکا انتظارنہیں کرسکتے’۔نیوزایجنسی اے این آئی کودیئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم مودی نے کانگریس پرنشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ عدالتی عمل سست روی سے چل رہا ہے، کیونکہ کانگریس کے وکیل سپریم کورٹ میں ‘رکاوٹ’ پیدا کررہے تھے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے رام مندرکولے کر آرڈیننس لانے کے بیان پرراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے جہاں ایک طرف وزیراعظم کی پہل کومثبت قدم بتایا ہے، تووہیں اس بات کوبھی یاد دلایا ہے کہ عوام نے بی جے پی کے رام مندرتعمیرکے وعدے پربھروسہ کرکے ووٹ دیا تھا۔آرایس ایس نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ بی جے پی 1989 میں پالم پوراجلاس پرمنظورتجویز کےمطابق ہی کام کررہی ہے۔ آرایس ایس نے رام مندرپروزیراعظم مودی کی پہل کو مندر تعمیرکی سمت میں مثبت قدم بتایا ہے۔ وزیراعظم نے اجودھیا میں شری رام کے شاندارمندر بنانے کےعزم کا اپنے انٹرویو میں دوبارہ یاد کرنا بی جے پی کے پالم پوراجلاس (1989) میں منظورتجویزکےمطابق ہی ہے۔رام مندرکا موضوع بی جے پی کے لئے اب بھی ایک جذباتی موضوع ہے۔ یہ پوچھے جانے پروزیراعظم نے کہا ‘ہم نے اپنے بی جے پی کے انتخابی منشورمیں کہا ہے کہ رام مندرکا حل آئینی طریقے سے کیا جائے گا’۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن کے انتخابی منشورمیں کہا تھا کہ وہ اجودھیا میں شانداررام مندرکی تعمیرچاہتی ہے۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشورمیں واضح کیا کہ اجودھیا میں شانداررام مندرکی تعمیرکی جانی چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading