نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بلڈوزر جسٹس کے حوالے سے بڑا دخل دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اگلے احکامات تک ملک بھر میں عمارتیں گرانے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم اس حکم کا اطلاق پبلک روڈ، گلی، واٹر باڈی، فٹ پاتھ، ریلوے لائن وغیرہ پر ناجائز تجاوزات پر نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک میں بلڈوزر انصاف کی تعریف اور شو آف کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بلڈوزر سے متعلق گائیڈ لائن بنائیں گے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔
اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے دائر عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی۔