وزیراعلیٰ یوتھ ٹریننگ اسکیم کے تحت تھانے ضلع میں مختلف مقامات پر روزگار میلوں کا انعقاد
نوجوانوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل – اسسٹنٹ کمشنر، سندھیا سالونکھے
تھانے (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر حکومت کے اسکل، روزگار، کاروبار، اور انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن کا شعبہ اور وزیراعلیٰ جَن کلیان سیل کے ذریعے مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ یوتھ ورک ٹریننگ اسکیم چلائی جا رہی ہے۔ اس اقدام کے تحت بنائی گئی ویب سائٹ https://www.rojgar.mahaswayam.gov.in کے ذریعے روزگار کے خواہشمند امیدواروں اور روزگار فراہم کرنے والے کاروباریوں کو جوڑا جائے گا۔ روزگار کے خواہشمند امیدواروں کو تربیت کے ذریعے عملی تجربہ حاصل ہوگا، جس سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، اور کاروباریوں کو اپنے صنعت کے لیے درکار افرادی قوت اس ٹریننگ اسکیم کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ روزگار کے خواہشمند امیدوار اور ٹریننگ دینے والے کاروباری ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر باآسانی رجسٹریشن کرسکیں گے، یہ اسکیم کا خاکہ ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ یوتھ ورک ٹریننگ اسکیم کے تحت روزگار میلے کا انعقاد ضلع تھانے کے سرکاری صنعتی تربیتی مراکز میں 20 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 کے درمیان کیا جائے گا، اس کی ہدایت وزیر برائے اسکل ڈیولپمنٹ، روزگار اور انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن نے دی ہیں۔
ضلع تھانے کے سرکاری صنعتی تربیتی اداروں میں روزگار میلوں کا شیڈول کچھ اس طرح ہوگا۔
1. پیر، 23 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، تھانے۔
2. منگل، 24 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، کلیان۔
3. بدھ، 25 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، اُلہاس نگر۔
4. جمعرات، 26 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، امبرناتھ۔
5. جمعہ، 27 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، بھیونڈی۔
6. جمعہ، 27 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، مرباڑ۔
7. سنیچر، 28 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، نوی ممبئی۔
8. پیر، 30 ستمبر 2024 کو سرکاری صنعتی تربیتی مرکز، شاہ پور۔
اس لیے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، روزگار اور کاروبار گائیڈنس سینٹر، تھانے کی اسسٹنٹ کمشنر، سندھیا سالونکھے نے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ امیدوار اس روزگار میلوں سے استفادہ حاصل کریں۔