
کولکتہ :نصرت جہاں کہتی ہیں کہ رام کے نام کو بھی قتل کے جنون میں گھسیٹ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بعض سماجی گروپوں کے ارکان کی جانب سے انسانی زندگی کی اہمیت اور حفاظت کے بارے میں دیئے گئے بیان کی تعریف و تحسین کی ۔ اداکارہ سے سیاست داں بننے والی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے ” ہجومی قتل “ کے جرائم کرنے والوںکو” ملک کے دشمن اور دہشت گرد“ قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ منافرت پر مبنی جرائم اور ہجومی قتل کے خلاف اپنی آواز بلند کریں جن میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2014ءاور 2019ءکے درمیان مسلمان ، دلت اور دیگر اقلیتو ں کے خلاف نفرت سے معمور واقعات میں شدید اضافہ کو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔