گوہاٹی میں این سی پی کے دفتر کا قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ س نیترہ اجیت پوار کا دورہ

گوہاٹی میں این سی پی کے دفتر کا قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ اجیت پوار کا دورہ

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کی حلف برداری تقریب کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ اجیت پوار نے گوہاٹی میں پارٹی کے ریاستی دفتر کا دورہ کیا، جہاں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

گوہاٹی پہنچنے کے بعد سنیترہ اجیت پوار نے آسام کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نظریاتی ورثے کی اہم شخصیت مرحوم شرت چندر سنہا کے مجسمے پر حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پارتھ پوار اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اویناش آدک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی یوتھ صدر دھیرج شرما، شمال مشرقی ہند کے رابطہ کار سنجے پرجاپتی، قومی عاملہ کے رکن ڈی ڈی، آسام ریاستی صدر اجیت ہزاریکا، ریاستی کارگزار صدر مہندر بھویاں، نیشنلسٹ یوتھ کانگریس آسام کے ریاستی صدر انوپال داس اور قومی سکریٹری وشنو پرساد داس سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔

پارٹی دفتر میں منعقدہ اس ملاقات اور تبادلۂ خیال کے دوران سنیترہ اجیت پوار نے پارٹی عہدیداران، کارکنان اور آسام کی خواتین سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ انہوں نے اس موقع پر مرحوم اجیت دادا پوار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریات، جدوجہد اور تنظیمی ورثے کو ملک بھر میں پھیلانا ان کا عزم ہے۔

اس دوران رکن پارلیمنٹ پارتھ پوار نے بھی پارٹی عہدیداران اور نوجوان کارکنان سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مستقبل میں آسام سمیت پورے شمال مشرقی ہند میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنے والے انتخابات میں پارٹی اہم کردار ادا کرے گی۔

NCP Urdu News 12 May 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading