گودی میڈیا کے من گھڑت لو جہاد ایجنڈہ کی وجہ سے آکولے ضلع احمد نگر میں کالج کے طالب علم اشرف عتیق شیخ کا قتل

احمد نگر ۔21؍ جون ( پریس ریلیز )گودی میڈیا کے ذریعہ اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے تعلق سےپھیلائے جارہےلو جہاد جیسےجھوٹے ،من گھڑت نفرتی ایجنڈہ کی وجہ سے ملک بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اسی کی ایک کڑی گذشتہ دنوںضلع احمد نگر کے تعلقہ اکولے کے رہنے والے اشرف عتیق شیخ کو خود اس کے کالج کے غیر مسلم ساتھیوں نے ایک لڑکی کے ساتھ لو جہاد کے الزام میں قتل کر دیا تھا جن کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے ۔ یہ اطلاع جمعیۃ علماء ضلع احمد نگر کے صدر مولانا ارشاد اللہ مخدومی صاحب نے مولانا ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کو دی ہے ۔

اطلاع ملتے ہی مولانا ندیم صدیقی صاحب نے ضلع کلکٹر ،ایس پی اور پولیس کے اعلی آفیسران سے رابطہ کرکے طالب علم کو قتل کئے جانے اور ملزموں پر کڑی کاروائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سزا دینے کا پر زورمطالبہ کیا ہے ۔واضح رہےکہ ۶جون ۲۰۲۳ کو سنگم نیر کے فرقہ پرست عناصر نے بھگوا مورچہ نکالا تھا، جس میں بدنام زمانہ و بدزبان سریش چوہانکیہ نے شرکت کی تھی اور لو جہاد جیسے نفرتی ایجنڈہ کاسہارا لیکر مسلمانوں کے خلاف خوب زہر اگلا تھا، جس کا اثر یہ ہوا کہ سنگم نیر اور اطراف کے دیہات ( سمنا پور) میں دنگائیوں نے پتھر بازی کی اور مسلمانوں کی گاڑیوں اور مال متاع کو نقصان پہنچایا،پتھراؤ میں کئی نوجوان و بزرگ سمیت خواتین بھی زخمی ہوئیں تھیں،

سنگم نیر میں ہوئےبھگوا مورچہ اور سریش چوہانکیہ کی بھڑکاؤ بھاشن کا اثر اکولےتعلقہ پر پڑا،اور وہاں ایک کالج کے طالب علم اشرف عتیق شیخ ( عمر ۱۷ سال) کا اس کے ساتھیوں نے لوجہاد کے الزام میں بے رحمی سے قتل کر دیا لیکن ابھی تک کسی بھی غیر مسلم لڑکی نے سامنے آ کر بیان نہیں دیا ہے ۔مولانا ارشاد اللہ مخدومی صاحب نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کے وفد نے مقتول اشرف شیخ کے اہل خانہ سے قتل کے موضوع پر بات کی تو خلاصہ یہ نکلا کہ اشرف شیخ کا قتل صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا،

مقتول کے والد عتیق شیخ نے بتایا کہ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی اشرف کا کسی سے کسی قسم کا جھگڑا تھا، یہ قتل منصوبہ بند سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ جمعیۃ علماء کے وفد نے والدین اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، مقتول کے پسماندگان کو صبر جمیل کی تلقین کی اور تیقن دلایا کہ جمعیۃ علماء انصاف دلانے کی پوری کوشش کرےگی۔ اسی موقع پر وہی سنگم نیر کے ڈی وائی ایس پی سومناتھ واکچورے صاحب سے بات کرکے اس سازشی قتل کی مکمل جانچ اور قاتلین پر فوری کاروائی کرنے کی مانگ کی ۔

اور پھرجمعیۃکا یہ وفد سنگم نیر شہر کانگریس پارٹی آمدار جناب بالا صاحب تھورات سے ملاقات کرکے مقتول اشرف شیخ کے قاتلوں کو کڑی سزا دلانے کی مانگ کی جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جانب سے اس معاملہ کی قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ،جس کے لئے علاقہ کے مشہور لائر ایڈکیٹ فیرو انعام صاحب کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ اس وفد میں ضلع احمد نگر کے صدر مولانا ارشاداللہ مخدومی صاحب شری رامپورحافظ انور صاحب اکولے تعلقہ جمعیۃ کے ذمہ داران مولانا عبد الموجود صاحب حافظ اسماعیل صاحب حافظ محمد صاحب مولانا صغیر صاحب منصور بھائی ارشد بھائی سنگم نیر شہر کے صدر مفتی سالم خان اشاعتی عبیدبھائی کر ن فیضان بھائی تنبو لی فیروز بھائی تلے گاؤں شامل تھے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading