ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر ویلنٹائن ڈے پر ’ہی مین‘ ریستوراں کھول رہے ہیں۔ دھرمیندر سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتے ہیں وہ اپنے شائقین کے ساتھ پرسنل اور پروفیشنل باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ ایک خبر شیئر کی ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’ہی مین‘ نامی ایک نیا ریستواں کھول رہے ہیں۔ دھرمیندر نے انسٹاگرام پر اپنے اس نئے ریستواں کی تفصیلات دی ہیں۔ مشہور ’گرم ۔ دھرم‘ ڈھابہ کے بعد دھرمیندر کا یہ دوسرا ریستوراں ہے جسے کرنال ہائی وے پر کھولیں گے۔

دھرمیندر نے بتایا کہ اس ریستوراں کا آغاز 14 فروری یعنی ویلنٹائن ڈے کے دن صبح ساڑھے دس بجے کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ دھرمیندر کے اس ریستوراں کی یہ خصوصیت ہوگی کہ کھیتوں سے راست سامان کھانے کی میزوں پر آئے گا۔
Dear friends,after the success of my restaurant “ Garam Dharam Dhaba”now l’m announcing a first ever Farm to Fork restaurant called “ He Man”, friends, I truly appreciate your love,respect and belonging towards me . Love you all…Your Dharam. pic.twitter.com/RGNA5WoV1Q
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) February 12, 2020
دھرمیندر نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’پیارے دوستو، میرے ریستوراں ’گرم دھرم ڈھابہ‘ کی کامیابی کے بعد اب میں اعلان کر رہا ہوں، ہم لوگ کھیتوں سے راست کھانے کی میزوں کے طرز والے ریستوراں ’ہی مین‘ کی شروعات کر رہے ہیں۔ میں آپ کے پیار اور احترام کا تہہ دل سے شکریہ کرتا ہوں، آپ سب کو بہت سارا پیار، آپ کا دھرم‘‘۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو