گرل فرینڈ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانا نوجوان کومہنگا پڑگیا

رانچی :چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع میں ایک نوجوان کو اس لئے جیل جانا پڑا ، کیونکہ اس نے اپنی ایک دوست کے ساتھ ٹک ٹاک ایپ سے ویڈیو بناکر وائرل کردیا تھا ۔ بیمترا کے ساجا تھانہ پولیس نے نوجوان کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ لڑکی کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مجرمانہ کیس درج کیا ہے ۔ لڑکے کو فورا گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی گئی اور جیل بھیج دیا گیا ۔ ملزم کے خلاف چھیڑ چھاڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

بیمیترا کے ساجا پولیس تھانہ سے ملی معلومات کے مطابق علاقہ کی ایک نابالغ لڑکی کو سالے پور میں رہنے والا ایک نوجوان اپنے ساتھ گھمانے کیلئے لے گیا تھا ۔ ملزم نے اس دوران اس کے ساتھ ٹک ٹالک ایپ سے ویڈیو بنایا اور پھر اس کو وائرل کردیا تھا ۔ ویڈیو جب لڑکی کے اہل خانہ نے دیکھی تو غصہ ہوگئے اور اس سے پوچھ گچھ کی ، جس کے بعد نابالغ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ دھمدھا کے پاس گھومنے کیلئے گئی تھی ، اسی دوران اس نے ڈرا کر ویڈیو بنایا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی ۔ اتنا ہی نہیں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔

ساجا پولیس تھانہ کے انچارج سنتوش دھرو کے مطابق نابالغ لڑکی کے اہل خانہ نے 21 ستمبر کو شکایت درج کرائی ۔ ان کے مطابق گزشتہ سات مئی کو نابالغ لڑکی ملزم کے ساتھ گھومنے کیلئے گئی تھی ۔ اسی دوران اس نے ٹک ٹاک سے ویڈیو بناکر اس کو وائرل کردیا ۔ اہل خانہ کی شکایت کے مطابق ملزم نے نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ ملزم کے خلاف دفعہ 363 ، 35 اے ، 506 اور پوکسو ایکٹ کے تحت مجرمانہ کیس درج کرکے فورا گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم لڑکا بالغ ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading