کے کے آر کیلئے شاہ رخ کا نیا نعرہ "تو فین نہیں طوفان ہے”

ابو ظبی،11 ستمبر ( یو این آئی )کولکاتہ نائیٹ رائیڈر کے مشترکہ مالک شاہ رخ خان نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے حق میں حمایت کی لئے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے شائقین سے ٹیم کے کھلاڑیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے ایک نعرہ "تو فین نہیں طوفان ہے”(TuFanNahiToofanHai)بھی دیا ہے۔


شاہ رخ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے۔ دراصل شاہ رخ خان نے کے کے آر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ "کے کے آر ہے تیار ۔” آؤ ، اس سیزن میں اپنے جانبازوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کا ساتھ دیں۔ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ اس سیزن کا پہلا میچ موجودہ فاتح ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین ابوظبی میں 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ابھی تمام ٹیمیں پریکٹس کررہی ہیں۔ کوویڈ ۔19 کی وجہ سے اس بار ہندوستان کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی پی ایل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس بار جن ٹیموں کو ٹائٹل کی مضبوط دعویدار سمجھا جارہا ہے ان میں شاہ رخ کی کولکتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) بھی شامل ہے ۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔


شاہ رخ خان کے اس ٹویٹ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مداح پسند کررہے ہیں۔ صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ شاہ رخ نے مداحوں کے لئے ایک نیا نعرہ "تو فین نہیں طوفان ہے” بھی تیار کیا ہے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم اپنا پہلا میچ 23 ستمبر کو ابوظبی میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلےگی۔آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے چیف سرپرست ، ڈیوڈ ہسی نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایون مورگن فرنچائز کپتان دنیش کارتک کے لئے ایک بہترین معاون ثابت ہوں گے۔ ہسی نے یہ بھی کہا کہ مورگن کی پرسکون طبیعت لیگ کے آئندہ 13 ویں سیزن میں ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading