کیرالہ میں ایک کنبے کے 5 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس خطرناک وائرس (COVID 19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 39 تک جاپہنچی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق کنبے کے تین لوگ حال ہی میں اٹلی سے لوٹے تھے جہاں کورونا وائرس کافی پھیلتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر 5 لوگوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ سبھی متاثر افراد کو پٹنم تھٹا جنرل اسپتال میں الگ اور نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سنیچر کی رات کو ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔