بی جے پی لیڈر کا فلم پر روک لگانے کامطالبہ
بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے اتراکھنڈ میں سال 2013 میں آئے تباہ کن سیلاب پر مبنی فلم "کیدار ناتھ ” پر پابندی لگانے کا مطالبی کیا ہے۔ لیڈر نے الزام لگایا ہے کہ یہ فلم ہندوو¿ں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے اور لو جہاد کو بڑھاوا دیتی ہے۔راجیہ سبھا میں بی جے پی کی میڈیا رلیشن س ٹیم سے جڑے اجیندر اجے نے مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کے چیئرمین پرسون جوشی کو لکھا کہ سب سے خراب انسانی تباہی میں سے ایک پس منظر پر بنی یہ فلم ہندوو¿ں کے جذبات کا مزاق بناتی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور ہیں۔فلم کے ٹیزر میں اہم فنکارسشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی کان کے درمیان ایک چومنے والا منظر دکھایا گیا ہے اور اس کے پوسٹرووں میں ٹیگ لائن ہے ” لو جہاد پلگرمیز ” اس پر اعتراض ظاہر رتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر نے الزام لگایا کہ یہ ہندو مذہب پر حملہ ہے۔