
مختلف اقسام کے مدعوں کے پیش نظر کیجریوال اکثر مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے رہتے ہیں لیکن سنیچروار کو انہوں نے مرکز ی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران مر کز نے ہمیں ہاتھ پکڑ کر چلانا سکھایا ۔یہ بات آج انہوں نے دارالحکومت میں ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس ریلیز میں کہی ۔
کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے پہلے جانچ کٹ مہیا کرائیں اور اب ان کی حکومت نے بھی 6لاکھ سے زیادہ کٹیں خرید لی ہیں۔ اسی کے چلتے انہوں نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ دہلی والوں نے کورونا کے خلاف زبر دست جنگ چھیڑی ہوئی ہے ْ۔ اس جنگ میں ہمارے یہ پانچ ہتھیار ہیں:
1 ہسپتال میں بیڈوں کی تعداد بڑھائی ۔
2 بڑی سطح پر ٹیسٹنگ اور آئیسولیشن کیاگیا ۔
3 آکسی میٹر اور آکسیجن کنسنٹریٹر دیا گیا ۔
4 پلازمہ تھیریپی سے علاج کیا گیا ۔
5 سروے اور سکریننگ کی گئی۔
بتا دیں کی کورونا ٹیسٹ معاملوں میں دہلی ملک میں دوسرے مقام پر ہے۔ دہلی وزارت صحت کی طرف سے جمہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 3460نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر معاملوں کی تعداد 77ہزار 240 ہو گئی ۔ اس دوران 63 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی کل تعداد 2492 ہو گئی ہے۔