حیدرآباد:مولانا نصیر الدین صاحب کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد -27 جون ۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی کہ دکن کی مشہور شخصیت مولانا نصیر الدین صاحب کا آج 27 جون کو انتقال ہوگیا ہے۔مولانا نصیر الدین، وحدت اسلامی تلنگانہ کے ناظم تھے اور چند دنوں سے علیل تھے انھیں بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے آکسیجن پر رکھا گیا تھا ڈاکٹرس نے نمونیہ کی تشخیص کی تھی۔
گھر پر ہی آیسولیشن میں تھے آپ وحدتِ اسلامی کے نقیب و تحریک اسلامی کے فعال رہنما تھے۔اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات کو بلند فرمائے، اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔مولانا نصیرالدین صاحب کی نماز جنازہ ٹھیک 2.00دو بجے عیدگاہ اجالے شاہ صاحب میں ادا کی گئی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان اجالے شاہ صاحب میں عمل میں آئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading