کیا مہاراشٹر میں شیوسینا کو این سی پی اور کانگریس حمایت دے گی؟

ممبئی:مہاراشٹر میں وزیر اعلی کی کرسی کیلئے جاری گھمسان کے درمیان شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد سنجے راوت نے کہا کہ وہ شرد پوار کو دیوالی کی نیک خواہشات پیش کرنے کیلئے گئے تھے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں نے مہاراشٹر کی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

اس سے پہلے جمعرات کو مہاراشٹر کانگریس لیڈروں نے بھی شرد پوار سے ملاقات کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پوار کی رہائش گاہ پر پہنچنے والوں میں ریاستی کانگریس کے سربراہ بالا صاحب تھوراٹ اور سابق وزیر اعلی اشوک چوہان اور پرتھوی راج چوہان شامل تھے۔


قابل ذکر ہے کہ 79 سالہ شرد پوار نے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی تشہیر کی قیادت کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر اتحادی پارٹیوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حالانکہ تھوراٹ نے میڈیا سے کہا کہ لیڈروں نے واپس جاتے مانسون کی بارش سے ریاست کے مختلف حصوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان پر بات چیت 

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading