کیا شندے کے لئے پریشانی کھڑی ہو گئی؟ نااہلی کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی

این سی پی میں بغاوت کے بعد اب مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اسمبلی سے نااہل قرار دینے کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے اور بہت ممکن ہے کہ وزیراعلی کے لئے پریشانیاں کھڑی ہو جائیں۔ ادھو ٹھاکرے کے شیو سینا رہنما سنیل پربھو نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھی ارکان اسمبلی کی نااہلی کے معاملے کا حوالہ دیا، جو ابھی تک اسپیکر کے پاس زیر التوا ہے عرضی میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی اسپیکر نے ایکناتھ شندے اور ان کے خلاف بغاوت کرنے والے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اس ہنگامے کا مرکز اجیت پوار سے منتقل ہو کر شندے پر آتا نظر آ رہا ہے۔اگر اسپیکر نے شندے اور ان کے ساتھیوں کو ناہل قرار دے دیا تو شندے کی وزیر اعلی کی کرسی چلی جائے گی اور اگر ان کو اہل قرار دے دیا تو شیو سینا دوبارہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور اس وقت بھی شندے کے سر پر تلوار لٹکی رہے گی۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو کیا اجیت پوار وزیر اعلی بنائے جا سکتے ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں مہاراشٹر کی سیاست میں خوب ہو رہی ہیں۔ جو بھی ہے وزیر اعلی شندے کے لئے آنے والے دن آسان نہیں ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading