
نئی دہلی 15جون(یواین آئی)ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ممتاز سنسکرت اسکالر راشٹریہ سنسکرت سنستھان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رادھا ولبھ ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ تلسی داس کے تین ہم عصروں نے ان کی سوانح حیات لکھی تھی اور ان میں دو نے تلسی داس کی عمر 100سال سے زیادہ بتائی ہے،انہوں نے اکبر سے ان کی ملاقات کا ذکر کیا تھا لیکن اس وقت کسی مورخ نے اس کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
71سالہ ڈاکٹر ترپاٹھی نے کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں یو ٹیوب پر’تلسی داس اور اکبر‘موضوع پر اپنے لکچر میں یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اکبر سے تلسی داس کی ملاقات تاریخ کی ایک گتھی ہے لیکن کچھ ایسے ادبی ثبوت بھی موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں کی ملاقات ہوئی ہوگی۔