تمل ناڈو، 15 جون (یواین آئی) تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملے کے یش نظر راجدھانی چنئی اور اس سے ملحق تین اضلاع میں 19 سے30 جون تک سخت پابندیوں کے ساتھ مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے آج اس سلسلے میں اعلان کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس پر ریاستی کابینہ اور خصوصی طبی پینل کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد لاک ڈاون میں سختی برتنے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان میٹنگ میں بات چیت کی بنیاد پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ ، 2005کے تحت 19 جون کو علی الصبح کی آدھی رات تک 12 روز کا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔