
نئی دہلی،15جون (یواین آئی)پاکستان کے اسلام آباد میں تعینات ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو ملازمین کے پیر کو لاپتہ ہونے کی رپورٹ ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے متعلقہ پاکستانی افسروں کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔
ہندوستانی ہائی کمیشن کے دونوں ملازمین سی آئی ایس ایف کے ڈرائیور ہیں اور وہ اس وقت لاپتہ ہوگئے جب اسلام آباد میں ڈیوٹی پرتھے۔ایسا شبہ ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے دونوں ملازمین کو جاسوس بتانے کےلئے انہیں اپنے قبضے میں لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے پاکستان میں ملازمین کے لاپتہ ہونے کا معاملہ زوردار طریقےسے اٹھایا ہے۔