کیاآپکا ٹوتھ برش جراثیم سے ہے پاک ؟ جانیے اس خبر میں

 ٹوتھ برش
کچھ لوگ ٹوتھ برش استعمال کرنے کے بعد واش بیسن میں رکھ دیتے ہیں اور کچھ لوگ، جو حفظان صحت کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں وہ اسے میڈیسن کپ بورڈ میں رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہاں یہ جراثیموں سے محفوظ رہے گا مگر یہ طریقہ بھی درست نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوتھ برش کو باتھ روم میں کہیں بھی رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہے لیکن اگر وہیں رکھنا ہے تو ایسی جگہ ہونی چاہیے جو ٹوائلٹ سے دور ہو اور وہاں برش استعمال کے بعد خشک ہو سکے۔

اس مقصد کے لیے آپ برش رکھنے کا ایک مخصوص سٹینڈ باتھ روم میں لگوا سکتے ہیں، جس پر صرف برش ہی رکھیں جائیں۔ آپ برش کو میڈیسن کپ بورڈ میں رکھیں گے تو وہاں برش خشک نہیں ہو سکے گا چنانچہ جراثیموں کی آماجگاہ بن جائے گا۔ ماہرین نے ٹوتھ برش کے حوالے سے کچھ دیگر احتیاطیں بھی بتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کبھی بھی اپنا ٹوتھ برش کسی کے ساتھ شیئر مت کریں اور استعمال کے بعد برش کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔ اگر باتھ روم میں آپ کے علاوہ گھر کے دیگر افراد کے برش بھی ہوتے ہیں تو ہر ایک برش کو الگ رکھیں، کبھی بھی برش ایک دوسرے کے ساتھ نہیں لگنے چاہئیں۔ برش استعمال کرنے کی مدت کے حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ برش کو تین سے چار ماہ استعمال کرنے کے بعد لازمی تبدیل کر لینا چاہیے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading