کھیت سے بیل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ بیل اور موبائل سمیت 55 ہزار روپے کا سامان ضبط

ناندیڑ: ضلع ناندیڑ میں املاک کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام اور ان کے فوری انکشاف کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیلابھ روہن کی ہدایت پر خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت کنڈل واڑی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیل چوری کے معاملے کا انکشاف کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ تمام مال برآمد کرلیا۔

18 اگست 2026 کی رات شکایت کنندہ کے کھیت میں واقع مویشیوں کے باڑے سے تقریباً 45 ہزار روپے مالیت کا سرخ رنگ کا تقریباً پانچ سالہ بیل چوری ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں کنڈل واڑی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 98/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 303(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیلابھ روہن نے کنڈل واڑی کے انچارج افسر دنیانیشور شندے کو جرم کا سراغ لگانے کی ہدایت دی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو حاصل معلومات کی بنیاد پر ملزم کی تلاش شروع کی گئی۔ اسی دوران پولیس نے ایک شخص کو چوری شدہ بیل کے ساتھ کھنڈگاؤں، تلنگانہ ریاست جانے والی سڑک پر پیدل جاتے ہوئے پکڑ لیا۔پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام گنگادھر ناگوراؤ سونکامبلے، عمر 21 سال، پیشہ مزدوری، ساکن بدر، تعلقہ بلولی، ضلع ناندیڑ بتایا۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مالی فائدے کے لیے بیل چوری کیا تھا۔برآمد کیا ہے۔ ضبط کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت 55 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading