کھانے کی پکار، ایک مزیدار ٹاپک

کھانے کی پکار، ایک مزیدار ٹاپک
زیادہ دیر بھوکا رہنا نا صرف انسان کی جسمانی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے دماغ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایسے بھوکے پیٹ میں اہم فیصلے کرنا نقصان کا بھی سبب بنتا ہے۔

دماغ اور صحت کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک کی وجہ سے انسان چڑچڑے پن اور غصے کا بھی شکار ہوجاتا ہے۔

بھوک انسان کو نہ صرف کمزور کردیتی ہے بلکہ اس کے ساتھ بھوک میں کیے گئے فیصلے صرف نقصان کا باعث ہی بنتے ہیں کیونکہ بھوک میں انسان چڑچڑا پن بھی محسوس کرتا ہے۔ اب بھوک کی وجہ سے چڑچڑے پن میں اگر آپ اپنی زندگی کا کوئی اہم فیصلہ کرلیتے ہیں تو آپ ٹھیک نہیں کر رہے، یقیناً آپ مستقبل میں کسی بڑے نقصان کا سامنا کرنا نہیں چاہتے ہوں گے۔

آج ہم آپ کو اسی حوالے سے بتانے والے ہیں کہ خالی پیٹ زندگی کے اہم فیصلے کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ڈینڈی کی ایک تحقیق کے مطابق انسان خالی پیٹ زیادہ بُرے فیصلے کرتا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 2 مر تبہ 50 لوگوں پر باقاعدہ تجربہ کیا گیا، پہلے 50 لوگوں کو عام کھانا دیا گیا جب کہ دوسری بار اُن 50 لوگوں کو خالی پیٹ رکھا گیا۔

بعد ازاں اُن لوگوں کو مختلف انعامات چُننے کا فیصلہ کرنے کو کہا گیا جس میں کھانا اور پیسے وغیرہ شامل تھے۔

ماہرین نے بتایا کہ جو لوگ بھوکے تھے وہ لوگ چھوٹے انعامات پر ہی خوش ہوگئے۔

ماہرین نے تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ انسان خالی پیٹ ہمیشہ غلط فیصلے ہی کرتا ہے۔

کسی اہم فیصلے کو کرنے سے پہلے کیا کھائیں؟

اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ اپنی زندگی کا کوئی بڑا یا اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں تو آپ کو کیا کھانا چاہیے۔

اس حوالے سے انگلینڈ کی یونیورسٹی آف کیمبرج نے ایک تحقیق کی جس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سیروٹونین نامی کیمیکل انسان کو اچھے فیصلے کروانے میں اہم کردار اد کرتا ہے۔

سیروٹونین انسان کے جسم میں پایہ جانے والا ایک ہارمون ہے جو کہ انسانی مزاج کو مستحکم کرتا ہے اور ساتھ ہی انسانی جذبات کو بہتر بھی کرتا ہے۔

یہ عصبی سیل(نیرو سیل) کے درمیان ایک سگنل دیتا ہے اور ایک کیمیکل امینو ایسڈ پیدا کرتا ہے جو کہ ٹریپٹوفن کہلاتا ہے۔

جب انسان بھوکا ہوتا ہے تو اُس کے جسم میں ٹریپٹوفن کی مقدار کم ہوجاتی ہے جو انسان کو غصّہ دلانے کا باعث بنتی ہے۔

صحیح کھانے کا انتخاب
ماہرینِ طب کا ماننا ہے کہ کسی بھی قسم کے بڑے اور اہم فیصلے سے پہلے ہمیشہ ایسا کھانا، کھانا چاہیے جس میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہو۔

جس میں سرخ گوشت، مرغی کا سوپ، چاکلیٹس، میوہ جات، کیلا اور مچھلی شامل ہے، یہ وہ چیزیں ہیں جن میں امینو ایسڈ پایہ جاتا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading