کٹرینہ کیف کا سلمان کے گھر کے سامنے گاناگانے کی شرط‘جانئے تفصیل

ممبئی:بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کٹرینہ کیف انڈسٹری میں سبھی بڑے اداکار تینوں خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ جہاں اب بالی ووڈ میں ان کی وش لسٹ پوری ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کٹرینہ بالی ووڈ میں سبھی سے اچھا باو¿نڈ شیئر کرتی ہیں۔ ایسے میں عامر خان سے بھی ان کی اچھی دوستی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ ایک چیٹ شو پر پہنچی تھیں۔ جہاں عامر خان نے ان کیلئے ایک خاص پیغام بھیجا۔عامر خان نے یہاں انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور کٹرینہ کیف کے درمیان ایک شترنج کا چیلنج ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا ” اگر کٹرینہ کیف اس شترنج کے گیم کو پارکرتی ہیں تو انہیں بانڈرا میں گیلیکسی اپارٹمینٹ کے باہر کھڑے ہوکر یہ گانا ہوگا کہ ‘دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجئے۔’ اور آپ کو بتادیں باندرا میں گیلیکسی اپارٹمینٹ کٹرینہ کیف کے ایکس بوائے فرینڈ سلمان خان کا ہے۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف ایک دوسرے کے بہت قریب ہوا کرتے تھے لیکن درمیان میں کٹرینہ ،رنبیر کی طرف زیادہ متوجہ ہو گئی اور یہ رشتہ ٹوٹ گیا لیکن رنبیر اور کٹرینہ کچھ دن ہی ساتھ رہے۔ جس کے بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔ تب سے سلمان خان اور کٹرینہ کیف اچھے دوست ہیں لیکن لگتا ہے کہ اب عامر خان چاہتے ہیں کہ کٹرینہ کیف اور سلمان خان ایک ہو جائیں۔فلموں کی بات اگر ہم کریں تو سلمان خان ان دنون کٹرینہ کیف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جہاں اس فلم کی شوٹنگ اس وقت ممبئی میں چل رہی ہے۔ سلمان کی یہ فلم عید کے موقع پر رلیز ہونے والی ہے۔

Leave a comment