نئی دہلی : 13 اپریل- وزیر اعظم مودی کل صبح 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے .لاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان متوقع ہے اسی کے ساتھ صنعتوں کو پھر سے شروع کرنے کولیکر بھی وزیر اعظم کچھ اعلان کرسکتے ہیں.

15 اپریل کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے اختتام پر ، وزیر اعظم نریندر مودی ، 14 اپریل بروز منگل صبح 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
Prime Minister @narendramodi will address the nation at 10 AM on 14th April 2020.
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2020
حکومت کمپنیوں اور فیکٹریوں میں کام شروع کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ انہیں ٹاون شپ زون میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں مزدور ٹھیک ویسے ہی رہیں گے، جیسے بھیل یا دوسری کمپنیوں کے احاطے میں رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت نے سبھی مرکزی وزرا سے آج سے دفتر میں آکر کام کرنے کو بھی کہا ہے۔ سبھی وزرا کو یہ بھی احکامات دیئ گئے ہیں کہ وہ متعلقہ محکموں کے جوائنٹ سکریٹری اور اس سے اوپر کے رینک والے افسران کو بھی پیر سے ڈیوٹی پر آنے کو کہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ سبھی محکموں میں ایک تہائی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
اس درمیان لاک ڈاون ہٹانےکےلئےکئی مرحلوں میں کام شروع ہوگیا ہے۔ اس کے لئے ملک کو تین زون میں تقسیم کئے جانے کی قواعد شروع کی جارہی ہے۔ اس کے تحت گرین، اورینج اور ریڈ زون بنائے جارہے ہیں۔ لاک ڈاون کو انہیں زون کے حساب سےنافذ کیا جائےگا۔