کولہاپور میں والدین نے زہر دےکر بیٹے کو ہلاک کردیا

کولہاپور، 13 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے کولہاپور میں والدین کا اپنے ہی بیٹے کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولس نے پیر کے دن دونوں ملزم والدین کو گرفتار کرلیا۔
پولس نے بتایا کہ متاثر انکت عرف ابھیجیت ارون وال ویکر (24) اپنے والدین سے اکثر روپے مانگتا رہتا تھا جس سے والدین پریشان ہوگئے تھے۔ پریشان والدین اپنے ہی بیٹے کو قتل کرنے کے لئے تین دیگر لوگوں کی مدد لی۔

انکت کو اس کے والدین نے 4 مئی کو زہر کھلایا تھا اور بعد میں لاش کو نزدیک کے کنوئیں میں پھینک دیا۔ 7 مئی کو پولس نے متاثر کی لاش برآمد کی۔ پولس کی جانچ سے پتہ چلا کہ متاثر کے والدین نے تین دیگر لوگوں کی مدد سے ہٹکنگلے تحصیل کے پیٹھ۔وڈگاؤں میں اس کام کو انجام دیا۔

مشتبہ ملزموں میں والدین ارون سکھارام والویکر (55) اور ان کی اہلیہ ریکھا 40)، سورج رام چندر ٹھانیکر (24)، اویناش عرف ببلو انل جگتاپ (22) اور ابھیجیت سوریہ ونشی (26) اس میں ملوث ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading