
تھانے:۱۳؍فروری(ظفر اللہ خان) گزشتہ روز کوسہ ایم ایم ویلی کے مبینہ متنازعہ قبرستان میں تدفین کے آغازکے دوران ممبرامیں سرگرم سیاسی کارندوں میں جھڑپ کے بعد ممبراپولیس نے دھردبوچہ اورتفتیش کے بعدنقصِ امن کی پاداش میں گرفتار کرکے حوالات میں ٹھونس دیا،
ممبرا ممبئی بھیونڈی کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

وسیم سید
باوثوق ذرائع کے مطابق ممبراپولیس کے اہلکارشانتارام پربھاکرساونت نے اعلیٰ افسران سے معاملے کی شکایت کرتے ہوئے بتایاکہ کوسہ ایم ایم ویلی میں نئے قبرستان کی زمین پر تدفین کے آغازکے متعلق اطلاع ملی کہ ابتدائی تدفین کے دوران شرپسندوں کے مابین نازیباکارروائی ہوسکتی ہے لہٰذاحکّام کے ایماپرعلاقے کامحاصرہ کرتے ہوئے کمشنریٹ سے تعینات پولیس اہلکاران پرمبنی حفاظتی بندوبست لگادیا،اسی دوران دوپہر تقریباً دوبجے جائے واردات پرتھانے سماجوادی کے صدر وسیم سیّد نئے قبرستان کے جائزے کیلئے آئے ہوئے تھے اسی اثنامیں ممبراراشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیدار عمران حکیم اورکارندے محی الدین اسمٰعیل سیّدعرف منّاساحل بھی جائزے کی غرض سے مذکورہ متنازعہ قبرستان آن پہنچے اورجونہی فریقین کاآمناسامناہواتومنّاساحل نے وسیم سیّدکوللکارتے ہوئے کہا ’’تویہاں کیوں آیا،تیرایہاں کیاکام ہے‘‘بس یہاں سے فریقین کے مابین توتو۔میں میں شروع ہوگئی اوردونوں فریق ایک دوسرے سے نبردآزماہوگئے،جنہیں جائے واردات پرموجودپولیس نے علاحدہ کیااورموقعے کی نزاکت کوبھانپتے ہوئے ممبراپولیس اسٹیشن میں افسران کوحالات سے آگاہ کیا.


ممبراپولیس اسٹیشن میں افسر(جرائم)رام ولتکرنے یکے بعددیگرے فریقین کوشام میں ممبرا پولیس اسٹیشن بلواکردونوں کے بیانات قلمبندکئے اورنقصِ امن کی پاداش میں تعزیراتِ ہندکی دفع IPC- 160کے تحت معاملہ نمبر Cr.No.II-98 /2019درج کرکے ملزمین کوباقاعدہ گرفتارکرکے رات گذارنے کیلئے حوالات میں ٹھونس دیاپھر آج ملزمین کو عدالت میں پیش کردیاگیاجہاں سے فریقین ضمانت پررہاہوگئے ہے،مزیدتفتیش جاری ہے،واضح رہے ممبراشہرمیں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کے لحاظ سے ۱۸؍سال قبل شہیدِراہِ مدینہ حضرت مثنّیٰ میاں جی کے مطالبے پر ممبرامیں سرکاری منصوبے کے تحت ۲۰۱۳ ء میں ہی منظورشدہ قبرستان کی خبرکی خوب اشاعت ہوئی تھی،پھراربابِ سیاست پرالزام لگاکہ کچھ بلڈروں کے مفادات کے تحت منظورشدہ قبرستان کوکوسہ ایم ایم ویلی کے قریب، سرکاری منصوبے کے تحت منظور مذبحہ (سلاٹرہاوس)اورگرلس ہوسٹل کی جگہ پرمنتقلی کے بعدبیشترباشندگانِ ممبراکوسہ نے جتندرآوہاڑکی تجویزاورکمشنربلدیہ سنجیوجیسوال کے فرمان کے خلاف الم بغاوت بلندکرتے ہوئے ایک محاذکھول دیااوریک لخت معاملہ دھماکوخیزبنتاجارہاہے جسکے بعدپولیس نے معاملے کوسنگین کے زمرے ڈال کرنگرانی میں لگ گئی ہے۔