کورونا وائرس کی نئی قسم دنیا کے دوسرے ممالک میں پھیلنا شروع

جنیوا:( یو این آئی)مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کی نئی قسم برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے

خیال رہے یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ قبرص (سائپرس) اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔ کورونا وائرس سے بری طرح پریشان فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔

اثنا آسٹریلیا کے سڈنی میں لوگ سال نو کے جشن کے لئے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔ دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading