کورونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد 811، متاثرین 36 ہزار زیادہ

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 811 ہو گئی ہے جبکہ 37،198 افراد میں اس مرض کے پھیل جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے 37،198 معاملات کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 6،188 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اس وائرس سے 811 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2،649 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس سے پہلے ہبوئی صحت کمیشن نے کہا کہ صوبہ میں كورونووائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 780 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ میں 1،400 معاملہ درج ہوئے ہیں۔ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں كوروناوائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 1،370 كوروناوائرس کے معاملہ سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہبوئی صوبہ میں کل 2،147 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

چین کے علاوہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں پر کورونا وائرس کے معاملہ درج کئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے زیادہ ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ فرانس کی پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading