
کورونا وائرس نےدنیا بھرمیں خوف پھیلا رکھا ، سربراہ قومی ادارہ صحت اطفال ڈاکٹرجمال رضا نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کوئی قاتل وائرس نہیں
ہے، دنی ابھرمیں اب تک 83000 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ، زیادہ تراموات 80 سال سےزائدعمر افراد کی ہوئیں۔
ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا تھا کہ 80 سال کے افراد پہلے سے مختلف مسائل کا شکار تھے جبکہ 25 سے 40 سال کی عمر کے افراد کی شرح اموات 0.2فیصد ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے زیادہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بچوں میں کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ نہایت کم ہے، بچوں میں اگرنزلہ زکام ہوتواحتیاط کروائیں، عام حالات میں بچے کو نزلہ ، بخار اور کھانسی ہے تو اسکول نہ بھیجیں تاہم صحتمند بچوں کواسکول بھیجنے میں کوئی حرج نہیں۔
ڈاکٹرجمال رضا نے کہا کہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے متعدد مرتبہ ہاتھ دھوئیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کا کہنا تھا کہ ماسک کےحوالےسے پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے، ہر آدمی کو ماسک کی ضرورت نہیں ہے، ماسک کی ضرورت صرف مریض یا رابطے میں رہنے والےکو ہے، اور نزلے زکام کی صورت میں ماسک پہنیں۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان