کورونا مرض: کانفرنس‘سمینار اوریاترا پرپابندی

بیرون ملک سے آنیوالے افراد کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دیں:ضلع کلکٹر

پربھنی: 13مارچ (ورق تازہ نیوز)کورونا مرض کی وباءدھیرے دھیرے پھیلتی جارہی ہے اس لئے ضلع انتظامیہ پربھنی نے شہریان کےلئے کچھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر یا ضلع کے کسی مقام پر بیرون ملک کے دورے سے اگر کوئی آتا ہے تو اس کے بارے میں فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو معلومات دی جائیں تاکہ اس کی کورونا مرض کی تشخیص کی جاسکے ۔

اس طرح کی ہدایت ضلع کلکٹر موگڑکمر نے دی ۔ انھوں نے ضلع کلکٹرآفس میں شہر کے تمام ہوٹل اور لاج مالکان کی میٹنگ رکھی تھی ۔ہوٹل اورلاج مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ کانفرنس ‘ سمینار یایاترا وغیرہ کےلئے اپنے روم کرااےے پرنہ دیں ۔ کیونکہ ضلع میں تمام یاتراوں ‘سمیناروں اورکانفرنس کو منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اور جوپروگرام پہلے ہی طئے تھے انھیں بھی منسوخ کرنے کاحکم دیاگیاہے ۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ کرونا مرضمیں مریض کو کھانسی ‘ زکام او رسردی ہوجاتی ہے ۔اس لئے کھانستے وقت منہ پر کپڑا رکھیں ۔ چھینک آئے تواس بات کاخیال رکھیں کہ وہ دوسروں کومتاثرنہ کرے۔یہ مرض نیمونیا کی طرح ہے اس لئے نیمونیا کےلئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں وہی کورونا مرض میںبھی اختیار کریں۔

کورونا کی تشخیص کاانتظام صرف سرکاری دواخانے میں ہی ہے کسی خانگی دواخانے میں اس کی سہولت نہیں ہے ۔ ہوٹلوںاور لاجوں میں خصوصی صفائی کاخیال رکھیں ۔ کمروں کی صفائی باربار کریں ۔بیڈ کے کپڑے روزانہ تبدیل کریں جن اشیاءکو باربار ہاتھ لگانا پڑتا ہے ان کی باربار صفائی کی جائے انھیں پانی سے دھوئیں ۔ البتہ کورونا مرض سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔البتہ احتیاط برتناضروری ہے۔

مراٹھواڑہ حلقہ گریجویٹ۔نام درج کرنے کاآخری موقع
ناندیڑ:13مارچ (ورق تازہ نیوز)بی جے پی ضلع صدر پروین سالے نے تمام گریجویٹ افراد سے اپیل کی کہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب (ریاستی ودھان پریشد کے لئے) کی ووٹر لسٹ میں نام اندراج کروانے کا اب آخری موقع دیاجارہا ہے۔اندراج آن لائن طریقے سے ہوگا ۔ بہت جلد اس حلقہ کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ مزید تفصیل کےلئے بی جے پی لیڈروں سے ربط پیدا کریں۔

ص

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading