راجیہ سبھا چناو‘ فوزیہ خان نے این سی پی سے نامزدگی داخل کی

ممبئی:(ورق تازہ نیوز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کی نامزد امیدوار فوزیہ تحسین خان نے آج 13مارچ بروز جمعہ کو مہاراشٹر کےلئے راجیہ سبھا انتخابات کےلئے اپناپرچہ نامزدگی داخل کیں ۔

انھوں نے ریاستی ودھان سبھامیں حسب وقت پرچہ نامزدگی داخل کیا اس وقت ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے ‘کانگریس پردیش صدر بالا صاحب تھورات ‘ وزیر تعمیرات امکنہ اشوک چوہان ‘وزیرداخلہ جینت پاٹل اور پارٹی کے دیگرقائدین بھی تھے ۔

فوزیہ خان کاتعلق پربھنی شہر سے ہے ۔ وہ اس سے قبل مہاراشٹر حکومت میںڈپٹی کابینی وزیر کے عہدے پرفائز رہے چکی ہیںاس وقت وہ مہاراشٹر ودھان پریشد کی رکن تھیں۔راجیہ سبھا کےلئے 26مارچ کو ووٹ ڈالے جائیںگے ۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا ۔اس بار مہاراشٹر سے راشٹروادی کانگریس کے دو امیدوار راجیہ سبھا کاچناو لڑرہے ہیں ۔

دو دن قبل پارٹی کے قومی صدرشردپوار نے اپناپرچہ نامزدگی داخل کیا تھا ۔ کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا حسین دلوائی مہاراشٹر سے نمائندگی کررہے تھے لیکن ان کی معیاد 2 اپریل کو ختم ہورہی ہے ۔کانگریس نے انھیں اس مرتبہ راجیہ سبھا نشست کا امیدوار نہیں بنایا ہے ۔ان کے بجائے ہنگولی کے کانگریس قائد راجیو ساتو کو امیدوار بنایا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading