معروف ماہر معیشت نویل روبینی نے کورونا بحران کی وجہ سے پیدا مشکل حالات اور عالمی معیشت کے زوال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حالات جلدی سدھرنے والے نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ 10 سال انتہائی تناؤ والے ثابت ہوں گے اور قرض کو لے کر بھی آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اپنی گلومی پریڈکشنز یعنی مایوسی والی پیشین گوئیوں کے لیے ڈاکٹر ڈوم کے نام سے مشہور پروفیسر روبینی نے کہا کہ کچھ ایسی ملازمتیں ہیں جو اس بحران کے بعد واپس نہیں آئیں گی۔ روبینی نے تاریخی بحران کو لے کر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "بھلے ہی عالمی معیشت کورونا وائرس کے اثر سے اس سال ہی ٹھیک ہوجائے، لیکن پھر بھی حالات اچھے نہیں رہیں گے۔”