رانچی۔کورونا انفیکشن سے ہلاک مریضوں کی آخری رسومات میں مسائل پیش آنے کی خبریں لگاتار آ رہی ہیں، لیکن جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع واقع بہراگوڑا میں ایک کورونا پازیٹو ضعیفہ کی لاش کے ساتھ بھی لوگوں نے کافی برا سلوک کیا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا وائرس انفیکشن کے خوف سے بزرگ خاتون کی لاش کی آخری رسوم ادا کرنے کی جگہ رشتہ داروں نے اسے شمشان گھاٹ کے کنوئیں میں پھینک دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ معاملہ 65 سالہ چنچلا نایک کی لاش کے ساتھ پیش آیا ہے جس کی موت گزشتہ دنوں ہوئی۔ موت کے بعد ضعیفہ کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آیا تھا، لیکن اس کے باوجود علاقے کے لوگوں نے کورونا انفیکشن کے خوف سے آخری رسومات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گھر والوں نے بھی چنچلا کی آخری رسومات ادا نہیں کی اور لاش کو گاؤں کے نزدیک واقع شمشان گھاٹ کے کنوئیں میں پھینک دیا۔