ناندیڑ:13مارچ (ورق تازہ نیوز)کوروناوائرس کے پیش نظر انڈونیشیاءسے آئے پربھنی کے دو طلباءکی ناندیڑ میں تشخیص کی جارہی ہے ۔ ان دونوں کو وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ میں داخل کرکے علاج کیاجارہا ہے ۔ جبکہ سعودی عرب سے واپس مشتبہ مریض کابھی علاج جاری ہے ۔ تفصیل کے مطابق ممبئی کنٹرول سے دستیاب پیغام کے بعد 12مارچ کوناندیڑ ائیرپورٹ پر ان دونوں طلباءسے محکمہ صحت عامہ نے ربط قائم کیااور فی الفور سرکاری دواخانہ میں داخل کیا ۔
حالانکہ ان دونوں طلبا ءمیں کھانسی ‘بخار اور سردی جیسی کوئی علامت نہیں پائی گئی پھربھی احتیاط کے طور پر انھیں تشخٰیص کےلئے رکھاگیا ہے ۔ دونوں کے سوپ کے نمونے لیباریٹری بھیج دیے گئے ہیں ۔ اس طرح کی اطلاع ضلع سول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کر نے دی ۔