ناندیڑ: 13مارچ (ورق تازہ نیوز)شکایت کنندہ نے 11مارچ 2020کوایڈیشنل ایس پی اینٹی کرپشن بیورو دفترناندیڑ میںشکایت درج کروائی کہ انکی بیٹی صفاءاردو پرائمری اسکول ‘طہوراباغ واگھی روڈناندیڑمیں جماعت چہارم میںزیر تعلیم ہے ۔مذکورہ اسکول حکومت سے منظور شدہ ہے ۔
اسکے باوجود اسکول کی صدر معلمہ محترمہ سیما میڈم نے فریادی کی بیٹی کوکلاس میں بیٹھنے کیلئے ایک سال کے 1600 روپے کی رشوت طلب کی ۔اس شکایت کے بعد اے سی بی نے 11مارچ کوصفا اسکول پہنچ کر پنچ کے روبرو رشوت کی طلب کی جانچ کی ۔اس دوران انکشاف ہوا کہ صدر معلمہ محترمہ سیدہ سیما کوثر میرسعادت علی او ر معاون معلمہ محترمہ شگفتہ گوہرحاجی محمداسمعیل نے معاہدہ کرکے ایک ہزار روپے اسکول کی فیس کو بطور رشوت طلب کی۔
اے سی بی دستہ نے یہ کاروائی ایس پی کلپناباراوکر ایڈیشنل ایس پی ارچنا پاٹل وڈی وا ے ایس پی گنیش ‘خاتون پی آئی آشا گائیکواڑ ‘خاتون پولس کانسٹیبل جادھواورڈرائیور ماروتی سونٹکے نے انجام دی ۔وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ کے اندراج کی کاروائی کی گئی