کورونابریکینگ نیوز10اگست:ناندیڑ کیلئے اطمینان بخش خبر

ناندیڑ:10۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)۔کئی دنوں کے بعد آج 10اگست کو ناندیڑ ضلع کےلئے کورونا کے تعلق سے اطمینان بخش خبر آئی ہے ۔ آج موصولہ سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ میں ضلع بھر میں صرف59افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔
جبکہ 147 کورونا متاثرین کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیاگیا ہے ۔ ناندیڑضلع میں اب کرونا مریضوں کی کل تعداد 3356ہوگئی ہے۔ ناندیڑ شہری حدود میں آج صرف 14افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔لیکن کروناکاعلاج کروارہے 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

corona

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading