کنوٹ:جواہر ہائی اسکول کی طالبات کی امتیازی کامیابی

کنوٹ:2 1جون ۔( اکرم چوہان)گزشتہ دنوں دسویں جماعت کے نتائج سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کیاگیا۔ کنوٹ کے جواہر العلوم اردو ہائی اسکول کانتیجہ 48 فیصد رہا ۔واضح رہےکہ ایس ایس سی بورڈ نے امسال زبانی امتحان کے 20نمبرات دینے کاسلسلہ ختم کردیا ہے ۔یہ نشانات اسکول کی جانب سے طالب علم کودئےے جاتے تھے ۔جس کا اثر اسکولوںکے نتائج پر پڑا ہے ۔جواہر العلوم سے امسال109 طلباءنے امتحان میںشرکت کی تھی جن میں سے 52 طلباءو طالبات کامیاب ہوئے۔پھر بھی کئی طلباءاچھے نشانات سے کامیاب ہوئے۔ڈسٹنکشن میں 7 طلباء‘ فرسٹ ڈویژن میں 23طلباءکامیاب ہوئے ۔طالبات زیبا انجم کلیم چوہان ‘ طلحہ بیگم محمد انصار نے 82فیصد نشانات لے کر اسکول میں اول پوزشن حاصل کی ۔تنزیلہ بیگم عثمان کچی نے 80فیصد نشانات لئے ۔اسی طرح تانیہ محمود 77فیصد ‘نعیمہ مرزا 77فیصد‘زوہا شبیر73فیصد ‘صدف کلیم الدین 73فیصد‘زویاانجم بشیرچوہان 72فیصد ‘ مہوین قاضی شہاب الدین 71فیصد ‘زوہاچوہان 62فیصد‘ریحان چوہان وغیرہ طلباءنے عمدہ نشانات سے کامیابی حاصل کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading