کملانہروگرلز ہاسٹل سمیت غذا سے25لڑکیاں متاثر

حیدرآباد ۔24جون ( سیاست نیوز) کملانہرو پالی ٹیکنک کالج نمائش میدان کے گرلز ہاسٹل میں سمیت غذا کھانے کے نتیجہ میں 25 طالبات متاثر ہوگئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات کھانا کھانے کے بعد بعض طالبات نے قئے اور دست کی شکایت کی اور اندرون چند گھنٹے طالبات کی تعداد 25تک پہنچ گئیں ۔ ہاسٹل انتظامیہ نے بیگم بازار پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے انہیں کیر ہاسپٹل نامپلی منتقل کیا ۔ طبی امداد کے بعد طالبات کو ڈسچارج کردیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading