کمانڈر کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر 30 میزائلوں سے حملہ

اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پردرجنوں میزائل داغے ہیں، تاہم ان میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لبنان سے ملک کے شمال کی طرف تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ لبنان سے شمالی اسرائیل میں عین زیتیم اور دالتون علاقوں کی طرف 30 کے قریب میزائل داغے گئے”۔
دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ "دیہات کو نشانہ بنانے، خاص طور پر نبطیہ شہر پر حالیہ حملے کے جواب میں اس نے عین زیٹیم بیس میں واقع سیکنڈ انفنٹری بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے بمباری کی”۔

العربیہ اور الحدث ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو حزب اللہ کے فوجی اہلکار عباس الدبس اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مارے گئے جس نے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading