ناندیڑ 9 فروری(حیدر علی)- ناندیڑ ضلع میں ایک خوفناک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہو گئے۔ناندیڑ ضلع کے بھوکر-عمری روڈ پر موگھاڑی پل سے ایک فور وہیلر بریزا کار گر گئی۔ یہ حادثہ آدھی رات کو پیش آیا۔ واقعہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔
یہ سبھی بھوکر تعلقہ کے رینا پور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بھالے راؤ اور گائیکواڑ کا خاندان ریاست تلنگانہ کے نوی پیٹھ میں مزدوری کے لیے رہتا تھا۔ سبھی لوگ کل ایک رشتہ دار کی بیٹی کی سالگرہ تقریب میں بھوکر آئے تھے ۔سالگرہ تقریب کے بعد تلنگانہ واپس جاتے وقت ان کی کار موگھاڑی پل سے نیچے گر گئی۔

حادثے میں تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین سمیت تین بچیں شامل ہیں جبکہ تین بچوں سمیت دیگر دو زخمیوں کا سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے۔
