قومی اسمبلی: ن لیگ 34، آزاد 42، اور پیپلز پارٹی کے 27 امیدوار کامیاب

الیکشن کمیشن نے 11 گھنٹے کی تاخیر سے 9 فروری کی صبح چار بجے قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا جس کے بعد سست روی سے نتائج آنا شروع ہوئے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی اسمبلی کے 107 حلقوں کے رزلٹ کا اعلان الیکشن کمیشن کر چکا ہے۔
اب تک کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 34، آزاد امیدواروں (عمران خان کی پی ٹی آئی کے حمایت کردہ)نے 42 جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی 27 نشستیں حاصل کی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، جمعیت علمائے اسلام، ایم کیو ایم (پاکستان) اور مسلم لیگ (ق) نے ایک ایک نشست جیتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading