کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے:نوجوان بلے بازسرفرازخان کا بلاآخر ٹیم انڈیا میں انتخاب

ممبئی،29،جنوری( یواین آئی)کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،کرے مصداق بلاآخر نوجوان بلے بازسرفرازخان کو ٹیم انڈیا منتخب کرلیاگیاہے،
بی سی سی آئی کی مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے رویندرا جدیجا اور کے ایل راہل کے انگلینڈ کے خلاف وشاکھا پٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد سرفراز خان، سوربھ کمار اور واشنگٹن سندر کو ہندوستان کے اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے ،جو جمعہ 2 فروری 2024 کو شروع ہوگا۔

حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے دوران جدیجہ کو ہیمسٹرنگ میں چوٹ آئی جبکہ راہل نے دائیں کواڈریسیپس میں درد کی شکایت کی۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان دونوں کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

سرنش جین کو 1 فروری 2024 سے احمد آباد میں انگلینڈ لائنز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے اور آخری کثیر روزہ میچ کے لیے انڈیا اے اسکواڈ میں واشنگٹن سندر کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اویش خان اپنی رنجی ٹرافی ٹیم مدھیہ پردیش کے ساتھ سفر جاری رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
سرفراز نوشاد خان 22 اکتوبر 1997کو ایک ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو رانجی ٹرافی میں ممبئی کے لیے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے لیے کھیلتے ہیں۔ان کاتعلق مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام سے ہے اور سن کے والد نوشاد خان بھی ہیرس شیلڈ میں انجمن اسلام اور رنجی کھیل چکے ہیں۔لٹل ماسٹر سنیل گاوسکر بھی ان کی حمایت کر کے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کا اسکواڈ: روہت شرما (کیپتان )، شبمن گل، یشسوی جیسوال، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد۔ سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، واشنگٹن سندر، سوربھ کمار۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading