کشمیر پر شاہد آفری کااشتعال انگیز بیان

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان اور پوری دنیا کے لوگوں کو جھوٹ کا سہارا لے کر عمران خان گمراہ کر رہے ہیں۔ مایوس عمران خان نے جمعہ کو پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد میں ایک ریلی کی اور ہندوستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دئیے۔

اسی ریلی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی اشتعال انگیز بیان دیا۔ آفریدی نے اپنے دادا کا ذکر کر کے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کی مانگ کی۔شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ ’’ آزاد کشمیر کے بڑوں نے میرے دادا کو غازی کشمیر کا لقب دیا ہے تو اس لئے میں کشمیر کے ساتھ ہوں‘‘۔آفریدی نے کہا کہ ’’ میں ہر ظالم کے خلاف ہوں، مظلوم کے ساتھ ہوں۔ بات کشمیر کی نہیں ہے، بات انسانیت کی ہے۔ دنیا کے کسی بھی گوشے میں ظلم ہو گا، ہم پاکستانی، ہم مسلمان ان کے لئے آواز اٹھائیں گے ظلم کے خلاف‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ہوشیار ہو جانا چاہئے۔ ہم سب کو ایک قوم بننا چاہئے۔ ایک بات یاد رکھنا میری جان… جب تک ہم ایک قوم نہیں ہوں گے لوگ ہم پر ظلم کرتے رہیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading