‘کشمیر مسلسل تکالیف سے گزر رہا ہے: زائرہ وسیم(دنگل گرل)

فلمی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار وہ فلموں کی نہیں کشمیر کی بات کر رہی ہیں۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ زائرہ وسیم کافی عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر واپس آئی ہیں۔ منگل کو انسٹاگرام پر انہوں نے ایک سفید پھول کی تصویر کے ساتھ کشمیر کے بارے میں ایک لمبی پوسٹ شیئر کی۔

زائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘کشمیر مسلسل تکالیف سے گزر رہا ہے۔ کشمیر امیدوں اور مایوسیوں کے درمیان جھول رہا ہے۔ کشمیر نے امن کا ایک جھوٹا اور پریشان کرنے والا نقاب جیسا پہن رکھا ہے۔ کشمیریوں کی مایوسی اور دکھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور ہم ایک ایسی دنیا میں تکالیف جھیل رہے ہیں جہاں ہماری آزادی پر قدغن لگانا بے حد آسان ہے۔ ہمیں ایسی دنیا میں کیوں رہنا پڑ رہا ہے جہاں ہماری زندگی اور خواہشات کو قابو کیا جا رہا ہے، ہمیں مسلسل احکامات دیے جاتے ہیں اور جھکنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

’ہماری آوازوں کو خاموش کرنا اتنا آسان کیوں ہے۔ ہماری ذاتی آزادی پر پابندیاں لگانا اتنا آسان کیوں ہے۔ ہمیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی کیوں نہیں ہے۔ ہم ان فیصلوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھا سکتے جو ہماری مرضی کے بغیر لیے گئے ہیں۔ ایسا کیوں ہے کہ ہمارے نظریے کے پیچھے جو وجہ ہے اسے جاننے کے بجائے ہمارے نظریے کو ہی بری طرح مسترد کر دیا جاتا ہے اور اس پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔ ہماری آواز کو اس قدر دبا دینا اتنا آسان کیوں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading