کشمیرکےبانڈی پورہ میں آگ کی بھیانک واردات میں ‘مسجد نور’ خاکستر

کشمیرکےبانڈی پورہ میں آگ کی بھیانک واردات میں ‘مسجد نور’ خاکستر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک کی بھیانک واردات میں معروف ‘مسجد نور’ خاکستر ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ بانڈی پورہ کی ناز کالونی میں واقع مسجد نور کی تیسری منزل سے ہفتہ کی علی الصبح قریب چار بجےبھاینک آگ لگ گئی۔جس نے آناً فاناً پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ اگرچہ وہ آگ کو بستی میں پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تاہم مسجد کو بڑے پیمانے کے نقصان سے بچا نہ سکے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق معروف مسجد نور میں تبلیغی جماعت کا ضلعی مرکز بھی قائم تھا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading