کسان مخالف بی جے پی حکومت نے سازش کے تحت فصلوں کی خرید روکی: کانگریس

چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے ریاست میں دھان کی خرید نہ ہونے کے سلسلے میں ریاست کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ اس انتخاب میں عوام نے اس مغرور حکومت کو سبق سکھانے کے بعد بھی یہ حکومت عوام مخالف فیصلے لینے سے ہچکچا نہیں رہی ہے۔ حکومت کی سازش کے تحت کسانوں کا دھان خریدا نہیں جارہا ہے جو کہ کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ اس کسان مخالف حکومت کا ایک ہی ایجنڈے ہے کہ کسان کو کس طرح لوٹا جائے۔

کماری شیلجا نے کہا کہ صرف ریاستی حکومت ہی نہیں بلکہ مرکزی حکومت بھی کسانوں کو برباد کرنے پر آمادہ ہے۔ پہلے ہی خریف کی فصل کم از کم امدادی قیمت سے اوسطاً 22.5 فیصد سے کم پر فروخت ہورہی ہے۔ لاگت سے 50 فیصد زیادہ کم از کم امدادی قیمت دینے کا وعدہ بھی نبھایا نہیں جارہا ہے۔ حکومت نے کھاد پر چار فیصد، زرعی آلات پر 18 فیصد اور جراثیم کش ادویہ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگادیا ہے تو دوسری جانب ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں پر چو طرفہ مار کے بعد اب ان کے خون پسینے سے سینچی گئی فضل کی خریداری بند کرکے سازش کے تحت کسانوں کو برباد کرنے کی سازش یہ حکومت رچ رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد دھان کی خریداری شروع کرائی جائے ورنہ کانگریس پارٹی سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہوجائے گی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading