کرکٹ عالمی کپ LIVE: بنگلہ دیش کو لگا دوسرا جھٹکا، تمیم اقبال 36 رن بنا کر آؤٹ

تمیم اقبال آؤٹ، بنگلہ دیش کو محمد نبی نے دیا دوسرا جھٹکا

افغانستانی گیندباز محمد نبی نے تمیم اقبال کو بولڈ کر کے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا ہے۔ تمیم اقبال نے 36 رن بنائے اور اچھے فارم میں نظر آ رہے تھے لیکن وہ بنگلہ دیش کے لیے کوئی بڑا اسکور نہیں کر سکے۔ اب مشفق الرحیم شکیب الحسن کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ شکیب الحسن اس وقت 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


تمیم اور شکیب نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھالا، 15 اوور میں اسکور 74/1

سلامی بلے باز تمیم اقبال اور لٹن داس کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھال لیا ہے۔ 15 اوور میں بنگلہ دیش کا اسکور 74 رن پہنچ گیا ہے اور ابھی ایک ہی وکٹ آؤٹ ہوا ہے۔ تمیم 30 اور شکیب الحسن 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

مجیب نے لٹن داس کو سستے میں آؤٹ کیا، بنگلہ دیش کا اسکور 61/1

بنگلہ دیش ٹیم کو پہلا جھٹکا لٹن داس کی شکل میں لگ چکا ہے۔ لٹن داس کا وکٹ اسپن گیندباز مجیب کو ملا ہے جنھوں نے اسپن کے جال میں پھنساتے ہوئے لٹن کو کیچ آؤٹ کرایا۔ لٹن نے 16 رن بنائے اور پانچویں اوور میں وہ پویلین لوٹے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال اور شکیب الحسن کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا اسکور 13 اور ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رن ہو چکا ہے۔


افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بلے بازی کی دعوت دی

کرکٹ عالمی کپ میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے اور اس کی کوشش ہو گی کہ بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کرے۔ حالانکہ افغانستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور وہ اب صرف لیگ میچ ہی کھیل پائے گی۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اسے ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ چونکہ شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور تمیم اقبال جیسے بلے باز فارم میں نظر آ رہے ہیں اس لیے بنگلہ دیش کے لیے راہیں آسان نظر آ رہی ہیں۔ لیکن افغانستان کی ٹیم کو بھی ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading