کرناٹک کے ملباگل میں رام شوبھا یاترامیں تشدد کے بعد حکم امتناعی نافذ

کولار ،9 اپریل (یواین آئی) کرناٹک کے ملباگل میں شری رام شوبھا یاترا پتھراؤ کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے ہفتے کو تین دنوں کےلئے حکم امتناعی نافذ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس معاملے میں چھ مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فسادیوں نے ایک 16 فٹ لمبی بھگوان رام کی مورتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

وہیں تین موٹرسائکلوں میں آگ لگا دی گئی۔پولیس نے حالات کو کنٹرول کرنے کےلئے لاٹھی چارج کی۔فی الحال مباگل میں کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس (کے ایس آر پی)کی دو اور ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو (ڈی اے آر)کی چھ ٹکڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading