

بنگلور:6نومبر ۔ (ایجنسیز)یو۔ٹی ۔قادر جو کرناٹک ریاست کے وزیر ہے، ان کی بیٹی حوا نسرین قادر کو عالمی تلاوت ِ قرآن مقابلے کیلئے بھارت سے منتخب کیا ہے۔ تمام شرائط کو مکمل کرتے ہوئے حوا نسرین قادر کاانتخاب عمل میں آیا۔ تعجب اس بات کاہے بھارت سے صرف حوا نسرین ہی قرآن مقابلے میں حصہ لے رہی ہےں، کل 70 سے ذائد ملکوں سے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔یو ۔ٹی ۔قادر کرناٹک کے وزیر ہونے کے باوجود اپنی بیٹی کو دنیاوی تعلیم دی بلکہ قرآن کی عظمت کو اپنی نسل میں پیوست کیا، ہم جےسے افراد کو چاہئے کے اس سبق سیکھےں اور ایسے لیڈروں پر ہمیں فخر ہونا چاہئے۔ جناب قادر نے کہا میں نے منگلور سے ہوں اور اردو عربی ہماری زبان نہیں ہے ۔میری بیٹی مقابلے میں فتح حاصل کرے گی یا نہیں لیکن یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ وہ اس مقابلے میں بھارت سے شریک ہونے والی اکیلی میں میری بیٹی ہے، اللہ کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں بھی اپنے بچوں میں قرآن کی عظمت کو پیوست کرنے کی توفیق دے آمین۔(بشکریہ اتحاد نیوزکرناٹک)